شہباز شریف کو اچھا اداکار قرار دے دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کو اچھا اداکار قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرکٹ کے حوالے سے ایک پروگرام میں میزبان کے سوال پر نبیل گبول نے کہا کہ سیاستدانوں میں شہباز شریف اچھی اداکاری کرتے ہیں۔ پروگرام میں نبیل گبول اور اداکارہ آمنہ الیاس بطور مہمان شریک ہوئیں تو ان سے سوال کیا گیا کہ کیا سیاستدانوں کو اداکاری بھی آنی چاہیے؟

اس کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت یہی سمجھتی ہے کہ سیاستدانوں کو اداکاری آنی چاہیے۔ اس پر پیپلز پارٹی رہنماء نبیل گبول نے کہا کہ آپ جانتے ہیں مجھے اداکاری نہیں آتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سیاستدانوں کی اکثریت اداکار نہیں ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں شہباز شریف اچھی اداکاری کرتے ہیں۔ اس دوران بتایا گیا کہ نبیل گبول نے ایک پروگرام میں ریحام خان کو شادی کی آفر کی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا اور پھر چند دن بعد ان کی شادی عمران خان سے ہوگئی تھی۔

نبیل گبول نے آمنہ الیاس سے کہا کہ اگر وہ کسی وزیراعظم کی اہلیہ بننا چاہتی ہیں؟ اور اُن کا جواب ہاں میں ہے تو میں آپ کو پرپوز کردیتا ہوں تا کہ آپ کی شادی بھی کسی مستقبل کے وزیر اعظم کے ساتھ ہو جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close