خوبصورت، سمارٹ اور چنچل مس امریکہ چیزلی کرسٹ 30 برس کی عمر میں 29ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئیں

نیویارک (پی این آئی) 2019 میں مس امریکا، خوبصورت، سمارٹ اور چنچل دوشیزہ چیزلی کرسٹ 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ چیزلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یاحادثہ، اس کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

پولیس خودکشی کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہی ہے لیکن اس حادثے میں کسی سازش کے ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق چیزلی کرسٹ کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں واقع ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔ جہاں سے اسے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close