کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا جس کے بلوچستان کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ماضی میں بھی عوام کو اپنے قائد سے دور کرنے کیلئے سازشیں اور پروپیگنڈے کئے گئے آج ایک بار پھر وہی حربے استعمال کئے جارہے ہیں، حکومتی ادارے اگر واقعی سیکورٹی کے حوالے سے مخلص ہے تو پروپیگنڈے کرنے کی بجائے موثر سیکورٹی فراہم کرے،
سلیکٹڈ اور نااہل حکومت نے ملک میں مہنگائی کے طوفان برپا کردیا ہے جس سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں نااہل حکمرانوں کا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ جمعیت علما اسلام ایک مضبوط اور فعال جماعت ہے جس نے ہمیشہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوری حوالے سے جلسے اور احتجاج ریکارڈ کیے حالیہ دورہ بلوچستان مولانا فضل الرحمن کا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے کے یہاں کی سیاست رموثر ثابت ہوگا،
مولانا فضل الرحمن چمن میں دستارفضلیت علما کنونشن سے خطاب کریں گے اور یہ شیدول کے مطابق ہے جس پر کارکنوں نے کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے سیکورٹی اور خاص کر ڈی سی کے ایک بیان سے نہ ہم کنونشن کو ملتوی کرسکتے ہیں اور نہ ہی کنونشن کے حوالے سے انتظامیہ کی تجاویز کی ضرورت ہے اگر ضرورت ہے تو انتظامیہ بیان بازی کرنے کی بجائے سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اورنہ پارٹی کے رضا کار خود اپنے قائد کی حفاظت کیلئے رضا کارانہ طور پر ڈیوٹی دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے ہمیشہ ملک میں امن وامان کی بحالی کرنے کی بجائے انتشار پھیلانے کی سازشیں کی ہے ہمارے جلسے سے متعلق بھی ایسا لگتا ہے کہ عوام کو اپنے قائد سے دور رکھنے کی سازش ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں