سوزوکی نے سستی اور منفرد گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا، گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی)سوزوکی کی کامیاب گاڑی ’سوئفٹ‘ کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ گاڑیاں ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجی جارہی ہیں جبکہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے آخر تک نئے ماڈل کی بکنگ بھی متوقع ہے ۔سامنے آنیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوزوکی کی سوئفٹ گاڑیاں لوڈر پر موجود ہیں جو اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد گاڑیوں کے شائقین اس تجسس میں مبتلاءہوگئے ہیں کہ آیا یہ گاڑیاں صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گی اور بکنگ کب تک ہوسکتی ہے ۔ ایسے میں مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ سوئفٹ کی ڈسٹری بیوشن پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور یہ گاڑیاں بھی شاید ڈسٹری بیوٹرز کو ہی بھیجی جارہی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ نئی ’سوئفٹ‘ کی بکنگ فروری کے آخری عشرے میں متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close