تعلیمی اداروں پر بندشیں کب تک برقرار رہیں گی؟ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی کابڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی ) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تعلیمی شعبے کیلئے کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ این سی او سی نے تعلیمی شعبے کیلئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دیدی ہے ، علمی شعبے کیلئے پابندیاں وسط فروری تک برقرارر ہیں گی ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو ہی سکول آنے کی اجازت ہو گی ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں سکول آئیں گے ،تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ۔این سی او سی کی جانب سے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی ہے ، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا ، ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بدنش کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close