کتنے فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ تازہ ترین سروےرپورٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)41 فیصد پاکستانیوں نے کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا ہے ۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن جبکہ 29 فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق حکومتی اعلانات کے باوجود61 فیصد پاکستانی کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں اور کورونا سے لاحق خطرات کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیا جبکہ 32 فیصد شہری خطرات کو حقیقی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب کورونا کو غیرملکی سازش قرار دینے والے پاکستانیوں کی شرح 49 فیصد سے گھٹ کر 41 فیصد ہوگئی ۔گیلپ سروے کے مطابق کورونا وائرس کے خاتمےکے سوال پر 25 فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا کے کورونا تو ملک سے کب کا ختم ہوچکا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close