پولیس اہلکاروں کابہیمانہ تشدد، ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما جاں بحق

کراچی (پی این آئی) وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم دم توڑ گئے۔ایم کیو ایم ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نارتھ کراچی یوسی 5 کےجوائنٹ آرگنائزر مظاہرے کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہوئے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس کے باہر ریلی پر پولیس نے بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت حسین کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے اور گرفتار کرلیا تھا۔ رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ایم کیو ایم کے گرفتار چھ کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close