چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت 5 روپے بڑھا دی

اسلام آباد(پی این آئی )عوام کیلئے بری خبر ، فی کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت 85روپے سے بڑھا کر 90روپے کر دی ہے ،

آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ بجلی اور گندم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے آٹے کی فی کلو قیمت میں اضافہ کرنا پڑا اور اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close