آپ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں، پاکستانیوں کا جمائما سے پاکستان آنے کا مطالبہ، جمائما نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی )جمائما گولڈ سمتھ برطانیہ میں مقیم ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے دل سے نہیں نکل سکیں ۔ سوشل میڈیا صارف نے انہیں پھر پاکستان آنے کا مطالبہ کردیا جس پر جمائمہ بھی چپ نہ رہ سکیں ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمائمہ نے آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی، جس میں ایک پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان آجائیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان اپنے بے وقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں ۔

اس کے جواب میں جمائما کا کہنا تھا کہ میری باقی پوری زندگی میں ایسے کمنٹ ہی آئیں گے ، انہوں پاکستان زندہ بادلکھا اور ساتھ دل بھی بنایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close