کوئی شک نہیں عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہترین آپشن ہیں جو ملک کو مہنگائی سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان سڑکوں پر بہت خطرناک ہیں‘ اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے‘یہ اسلام آبادآنے کی اپنی ضد پوری کر کے دیکھ لیں ناکامی ان کا مقدر ہے‘اگر اپوزیشن والے 23 مارچ کو آئے تو اپنا سا منہ لے کر واپس لوٹ جائیں گے۔

اگر قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے لیکن یہ لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close