آزاد کشمیر،بلدیاتی انتخاب کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اجلاس ، بلدیاتی انتخابات کا جائزہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹریز حکومت ارشاد قریشی اور محمد ادریس عباسی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے حکومتی اقدامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے زیر سماعت کیسز کی موثر پیروی کی جائے گی اور قانونی پیچیدگیاں دور کر کے تمام آئینی لوازمات کو پورا کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اقتدار میں عام آدمی کو شامل کرنے اور تعمیر وترقی کے سفر کو تیز کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بلدیاتی الیکشن ناگزیر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے مقامی اور علاقائی مسائل حل کرنے میں آسانی پیدا ہو گی۔

موثر بلدیاتی نظام ترقی کی ضمانت ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آزادکشمیر حکومت آزادکشمیر میں تیس سالوں بعد بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے جارہی ہے۔ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بھرپورتیاریاں کررہی ہے۔ انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات کروا کر تیس سالہ جمود توڑیں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close