واٹس ایپ کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیا

نیویارک(پی این آئی) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے چنانچہ اس پر ہیکنگ کے واقعات بھی اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ ان کے تدارک کے لیے اپنی واٹس ایپ کی طرف سے ’ٹو سٹیپ ویریفکیشن‘ (Two-step verification)کا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کی اگلی اپ ڈیٹ میں شامل ہو گا، جس کا واحد مقصد صارفین کو ہیکرز کے حملوں سے بچانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے اپنی اپنا اکاؤنٹ بیک وقت مختلف ڈیوائسز پر لاگ ان کرنے کا آپشن دیا جا چکا ہے لہٰذا اس کے لیے ’ٹو سٹیپ ویریفکیشن‘ کا فیچر ناگزیر تھا۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر واٹس ایپلی کی ایپلی کیشن میں کچھ وقت پہلے متعارف کروایا جا چکا ہے تاہم اب یہ ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ کو جب کبھی اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان کرنا ہو گا، آپ کے فون نمبر پر ایک ’پن کوڈ‘ آئے گا۔ جب تک آپ وہ پن کوڈ داخل نہیں کریں گے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی اور ڈیوائس پر لاگ ان نہیں ہو گا۔ اگر آپ اپنے واٹس ایپ میں ٹو سٹیپ ویریفکیشن کا فیچر آن کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں اور پھر سیٹنگز میں ٹو سٹیپ ویریفکیشن کے آپشن میں جا کر اسے اِن ایبل‘ کر دیں۔

اسے ان ایبل کرنے کے بعد آپ سے پن کوڈ مانگا جائے گا۔ اسے دو بار داخل کرنے سے آپ کا پن کوڈ سیٹ ہو جائے گا۔ اب ہر بار کسی ڈیوائس میں لاگ ان ہونے سے قبل آپ کو یہ پن کوڈ اور اپنے فون پر آنے والا ایک کوڈ داخل کرنے ہوں گے۔ ان کے بغیر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ لاگ ان نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں