وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے لیے نئے سال کے موقع پر یہ خوشی کی خبر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مسئلہ کشمیر پر عالمی ادارے کے اصولی اور تاریخی موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کی طرف سے ہمارے موقف کی توثیق کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی فتح ہے۔ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بیابات سے آگے بڑھیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کریں گے تاکہ کم ازکم مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ رکا جاسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close