لاہور، 150کاریں چوری کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ، اس کی پہچان کیا نکلی؟

لاہور (آئی این پی)لاہورمیں ڈیڑھ سو سے زائدکار چوری کی وارداتوں میں ملوث ممتاز نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے دو روز قبل اقبال پارک کے علاقے سے کرولا کار چوری کر کے نشترکالونی کے علاقے میں کھڑی کی تھی،چوری شدہ کار کی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ممتاز اپنے ساتھیوں کے ساتھ مہران کار پر آیا اور چوری شدہ کار کو کھولنے کی کوشش کرنے لگا تاہم پولیس ٹیم کو دیکھنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور مہران کار میں فرار ہو گئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے انکا ساتھی ملزم ممتاز فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ملزمان نے وقوعہ سے دو کلو میٹر دور ایک خالی پلاٹ میں ڈیڈ باڈی کو گاڑی میں چھوڑا اور فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال مہران کار بھی ڈیفنس اے کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جسکا مقدمہ درج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close