اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر تحریک انصاف کے لوگ معافیاں مانگتے پھررہے ہیں لیکن وہ معاف نہیں کررہے ۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ویب سائٹ پر تجزیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک دو ٹاپ لوگوں کیساتھ عمران خان کے جو تعلقات رہ گئے تھے وہ بھی انہوں نے آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر خراب کر لئے ہیں۔نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ اب معافیاں مانگتے پھرتے ہیں کہ ہم
معذرت کرلیتے ہیں لیکن انہوں نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلیں، وہ آپکو پہچان گئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی24 نیوز سے گفتگو کرتے بھی دعویٰ کیا کہ چاروں بڑے اسٹیک ہولڈرز عمران خان کی تبدیلی پر متفق ہوگئے ہیں اور وزیراعظم کا کھیل جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا اشارہ اہم تھا۔مجھے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ملاقاتیں ہوتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ صرف نیوٹرل رہے تو عمران خان کا کھیل ختم ۔
نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا ہے اور عمران خان کی نیندیں حرام ہوجانی چاہئیں۔
اسٹیبلشمنٹ کے ایک دو ٹاپ لوگوں کیساتھ عمران خان کی جو تعلقات رہ گئے تھے وہ بھی انہوں نے آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر خراب کر لئے ہیں۔ اب معافیاں مانگتے پھرتے ہیں کہ میں معذرت کرنے کیلئے تیار ہوں، نجم سیٹھی@najamsethi pic.twitter.com/ZZtglLW23p
— Muhammad Muzammil 🦁 (@M_Muzammil00) January 21, 2022
نجم سیٹھی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں بڑے اسٹیک ہولڈرز عمران خان کی تبدیلی پر متفق ہوگئے ہیں اور وزیراعظم کا کھیل جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا اشارہ اہم تھا۔https://t.co/Uhar2G9NSk pic.twitter.com/ZjjqQqT8Ci
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) January 22, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں