پاکستان بیت المال نے آزاد کشمیر کو بیت المال کا الگ ریجن بنانے کی منظوری دیدی

مظفرآباد(پی آئی ڈی ) 22 جنوری 2022وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان کی کاوشوں سے پاکستان بیت المال نے آزاد کشمیر کو بیت المال کا الگ ریجن بنانے کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور چیئرمین معائنہ کمیشن راجہ منصور خان نے پاکستان بیت المال کو تجویز دی تھی کہ غرباء، یتیموں اور مستحقین کو موثر انداز میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے آزاد کشمیر میں پاکستان بیت المال کا الگ سیٹ اپ قائم کیا جائے جس پر پاکستان بیت المال نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے مظفرآباد میں پاکستان بیت المال کے ریجنل دفتر کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close