موسم مزید خطرناک، آسمانی بجلی گرنے سے کتنی موات ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کوہاٹ (پی این آئی) موسم مزید خطرناک، آسمانی بجلی گرنے سے کتنی موات ہو گئیں؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی جس سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close