انا للہ وانا الیہ راجعون! معروف اداکارہ حنا الطاف کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

کراچی (پی این آئی)معروف اداکارہ حنا الطاف کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔۔ پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔ حنا الطاف نے کہا “میں جس مضبوط ترین شخص کو جانتی ہوں وہ میرے والد تھے جو انتقال کرگئے ہیں۔

برائے مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔اداکارہ کے والد کے انتقال کی خبر پر پاکستانی شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کے پیغامات اور مرحوم کی مغفرت کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close