نور مقدم کیس، وہ خاتون جو نور مقدم کی سربدیدہ لاش کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر تی رہی، سینئر صحافی کا لرزہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خاتون اینکر نور مقدم کی سربریدہ لاش کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتی رہی۔خاتون صحافی مہوش اعجاز نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مبشر لقمان ٹوئٹر سپیس میں گفتگو کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ جب نور مقدم کی لاش لائی گئی تو ایک خاتون اینکر اس کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتی رہی۔

اس واقعے کی گواہ سینیٹر سحر کامران ہیں۔مہوش اعجاز نے کہا کہ انہیں یہ تو نہیں پتا کہ وہ خاتون کون تھیں لیکن اگر یہ بات سچ ہے تو جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو اپنے اندر احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو گزشتہ برس ان کے دوست ظاہر جعفر نے قتل کردیا تھا۔ قتل کے بعد ملزم نے نور کا سر دھڑ سے جدا کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close