پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش

ممبئی (پی این آئی) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اْن کے شوہر نک جونس والدین بن گئے۔انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ہی سروگیٹ بچے کو دنیا میں لائے ہیں اور اْسے خوش آمدید کہا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا۔بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم احترام سے اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close