مدیہ منورہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا

مدینہ منورہ (پی آئی ڈی) تحریک انصاف مدینہ منورہ کی تنظیم نے وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی سالگرہ کے سلسلے میں مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے دوران وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر وزیراعظم کی درازی عمر،صحت و سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، اسپورٹ سیکرٹری اظہر شفیق، ڈپٹی یوتھ سیکرٹری سردار زریاب منظور، سینئر رہنما پی ٹی آئی یوتھ ونگز راولپنڈی سردار احسن اقبال کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شرکت کی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close