صدر آزاد کشمیر سے جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و سردار حسن ابراہیم کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بنیادی طور پر آزادی کا بیس کیمپ ہے جو کہ 24اکتوبر1947کو غازی ملت سردار ابراہیم خان کی قیادت میں قائم کیا گیا تھا ۔اب ہمیں آزادکشمیر میں اس سلسلے میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے لام بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کر دار اد کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ و ممبر آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان سے ایک تفصیلی میں کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم اور نازک مرحلے پر ہماری اب یہ زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

اس کے لئے ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close