معروف اداکارہ نے چھٹے شوہر سے بھی طلاق لے لی

نیویارک(پی این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 2020ءمیں اپنے 74سالہ دیرینہ دوست جان پیٹرز کے ساتھ شادی کرکے دنیا کو حیران کر دیا تھا، تاہم ان کی یہ شادی محض 12دن ہی چل سکی تھی اور طلاق ہو گئی۔ جان پیٹرز سے طلاق لینے کے ایک سال بعد اداکارہ نے اپنے باڈی گارڈ ڈین ہے ہرسٹ کے ساتھ چھٹی شادی کر لی تھی،اب 13ماہ بعد انہوں نے اپنے اس چھٹے شوہر سے بھی طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

 

Pamela Anderson Marries Her Bodyguard Dan Hayhurst | wkyc.com

رپورٹ کے مطابق ڈین ہے ہرسٹ اور پامیلا اینڈرسن میں ایک یہ قدر مشترک تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ تلخی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے اور اداکارہ اپنی چھٹی شادی کے خاتمے کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی چھٹی شادی ٹوٹنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی بائیوگرافیکل ڈرامہ سیریز ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سیریز میں پامیلا اینڈرسن اور ان کے راک سٹار شوہر ٹومی لی کے تعلق، شادی اور طلاق کی کہانی دکھائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close