بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا، 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی

آکرا (پی این آئی) افریقی ملک گھانا میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدا ٹرک معدنیات کی کانوں کے شہر بوگوسو جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

افسوسناک حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 42 کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ ایک الیکٹرک گرڈ کے قریب ہوا جس کے باعث زیادہ تباہی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پورے علاقے میں پھیلی خوفناک تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close