پاکستان دنیا میں پہلی تین پوزیشن میں ٹاپ تھری نمبرزمیں شامل ہو گیا

فیصل آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال معیشت کی شرح نمو 5.13 فیصد زیادہ تھی جو گزشتہ 14 سال کی بلند ترین سطح پرہے اسی لئے پاکستان واحد ملک ہے جو کورونا کی کارکردگی میں دنیا میں پہلی تین پوزیشن میں ٹاپ تھری نمبرزمیں شامل ہے کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کو وڈ سے مقابلہ کیلئے تشکیل دی گئی

حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی ، انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف کورونا سے دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں مگر دوسری جانب پاکستان کی معیشت حکومت کی کو وڈ سے مقابلہ کیلئے تشکیل دی گئی حکمت عملی سے انتہائی بہترین رہی جس سے نہ صرف ہمارا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا بلکہ ہماری شرح نمو بھی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر سامنے آئی جو عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔انہو ں نے کہاکہ دنیا کے ممالک نے تسلیم کیا کہ

پاکستان نے جہاں کورونا کا مثالی طریقے سے مقابلہ اور اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا وہیں ہر شعبہ میں ترقی بھی جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال گندم کی پیداوار کا جو تخمینہ 27.3ملین ٹن لگایا گیا تھا اس کے برعکس 27.5ملین ٹن پیداوار حاصل ہو ئی۔دوسری جانب جو شرح نمو پہلے 9.29فیصد تھی وہ بھی صنعتی ترقی سے بڑھ کر 15.27فیصد ریکارڈ کی گئی۔انہو ں نے کہاکہ آلو کی پیداوار کا تخمینہ 4.7ملین ٹن تھا مگر پیداوار 5.9 ملین ٹن ملی جبکہ پیاز کے 2.3ملین ٹن کے

ہدف کے برعکس 2.7ملین ٹن اور ٹماٹر کی پیداوار بھی 0.67ملین ٹن اضافے کے ساتھ 4.7ملین ٹن حاصل ہوئی۔انہو ں نے کہاکہ قدرتی گیس کی پیداوار کا تخمینہ 1.2 کھرب مکعب فٹ تھا جو بڑھ کر 1.7 کھرب مکعب فٹ رہالہٰذااس کی پروڈکشن میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں خام تیل کی پیداوار 26.2ملین بیرل سے تجاوز کر کے 27.6ملین بیرل اور کوئلے کی پیداوار 8.52ملین ٹن سے بڑھ کر 8.59ملین ٹن ہو گئی#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں