بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی،اہم ترین سیاسی شخصیت کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی نظر آنے لگی ہے، اس حوالے سے اہم پیش رفت تب سامنے آئی جب بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کر کے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔بتایا گیا ہے کہ نواب اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان بلوچستان میں بڑے جلسے میں کریں گے۔اس حوالے سے خود اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت جے یو آئی بنائے گی،

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے جے یو آئی مزید مضبوط ہوگی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close