سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

پشاور (پی این آئی) سونے پر 17فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے پشاور کینٹ ، سٹی کے جیولرز کی تفصیلات اکھٹی کر لی ہے جبکہ ایف بی آر کے خوف کے باعث جیولرز نے اپنی دکانوں سے کریڈٹ کارڈ کی مشینیں بھی اٹھا لی ہیں سترہ فیصد ٹیکس عائد ہونے کے بعد سونا 1لاکھ 24ہزار تولے سے 1لاکھ 35ہزار فی تولے تک پہنچ گیا ہے۔

منی بجٹ نے سونا اور چاندی کے زیوارات پر 17فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ کی قیمت میں تقریباً سترہ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جو کہ صارفین ادا کرینگے ۔جبکہ چا ندی پر بھی سترہ فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیاہے سیل آف پوائنٹ سسٹم نصب نہ کرنے والے جیولرز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ایف بی آر نے اندر شہر ، پشاور کینٹ کے جیولرز کی تفصیلات کو حتمی شکل دیدیا ہے یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد کے جیولرز میں سے بعض نے پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے پررضا مندی ظاہر کردی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں