روضہ رسول ﷺ کےمتولی سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

مدینہ منورہ (پی آئی ڈی) روضہ رسولﷺکے متولی شیخ علی نوری وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی قیام گاہ پر آئے جہاں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے شیخ علی نوری کا والہانہ استقبال کیا،وزیر حکومت اظہر صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور شیخ علی نوری کے درمیان ملاقات کے دوران کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی، ترقی و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ شیخ علی نوری نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی خیروعافیت کیلئے بھی دعا کی۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے شیخ علی نوری کا عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔ 2005 کے زلزلے کے بعد سعودی عرب کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرح بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ریاست مدینہ کے رہنما اصول ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضع کیے جن پر چل کر ہی امت مسلمہ فلاح کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں