آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے تین ارکان کی رکنیت بحال کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی آزادجموں وکشمیر کے تین ممبران چوہدری یاسر سلطان، چوہدری ریاض احمد اور محترمہ صبیحہ صدق کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ تینوں ممبران اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2020کے تحت مقررہ مدت میں اپنے اثاثہ جات، واجبات اور گوشواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروائی تھی جس کی وجہ سے تحت قانون ان کی رکنیت معطل ہو گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ممبران اسمبلی نے اثاثہ جات، واجبات اور گوشواروں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے جس کے بعد ان کی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close