اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سابق صدر مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی کیوں کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اپنانا ہو گا۔
ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ہم عالمی سطح پر بھرپور انداز میں ان کی آواز دنیا تک پہنچائیں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سابق صدر مسلم کانفرنس آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں