3 سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا، ڈاکٹر نے دھکے دلوا کربچے کے والد کو ہسپتال سے نکال دیا

بھٹ شاہ (آئی این پی)سپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے پیٹ اور سردرد میں مبتلا تین سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی سے پیٹ اور سردرد میں مبتلا تین سالہ بچہ ڈرپ لگنے سے دم توڑگیا، ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹر نے گارڈ کی مدد سے بچے کے متاثر والد کو اسپتال سے نکال دیا۔بھٹ شاہ کے سرکاری رورل ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹرشرمیل کی مبینہ لاپرواہی اور غفلت سے پیٹ اور سرکے درد میں مبتلا معصوم 3 سالہ بچہ نریش کمارکو ڈرپ لگائی گئی تو دم بچہ دم توڑگیا۔

جاں بحق معصوم بچہ کے والد لچھمن داس نے خواتین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایہ کے لیڈی ڈاکٹر نے جب اسسٹنٹ سے بچے کو ڈرپ لگائی تو بچے کی حالت بگڑگئی، بچہ دم توڑگیا.جب احتجاج کیا تو لیڈی ڈاکٹر نے گارڈز کی مدد سے دھکے دے کر نکالتے ہوئے ایمبولینس میں روانہ کردیا، انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close