ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا، صدر آزاد کشمیر کی پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اہم موڑ میں داخل ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں آزادی کے بیس کیمپ سے ہمیں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور ہمیں مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہوگا اور ہم سب کو مل کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح مسئلہ کشمیر ہونا چاہیے اور ہمیں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close