ابوظبی (پی این آئی) خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان۔۔۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ابو ظبی ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد برینٹ خام تیل 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 87 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا۔
جس کی 87 ڈالر فی بیرل سے زائد قیمت اکتوبر 2014 میں تھی۔دوسری جانب ویسٹ ٹیکسس خام تیل 85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی سپلائی میں خلل اور طلب میں اضافہ پہلے ہی قیمت بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں