تنخواہ سال میں ایک بار ، مہنگائی مہینے میں دو بار بڑھ جاتی ہے ، چودھری شجاعت

لاہور( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پچھلے چند سالوں سے ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور تو مچاتا ہے لیکن آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ سال مین ایک بار جبکہ مہنگائی مہینے میں دو دفعہ بڑھ جاتی ہے ۔ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، کاروباری طبقہ دو کی چیز چار میں بیچ کر اپنا گھاٹا پورا کر لیتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ

آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں لیکن اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ تو سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے لیکن مہنگائی مہینے میں دومرتبہ بڑھ جاتی ہے وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بغیر کسی سیاسی تفریق کے مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں