ن لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے شریفوں کو نکالنے کی نئی آڈیو سامنے آنے والی ہے۔ چاروں شریف ڈیل اور ڈھیل دینے کے باوجود نہیں بچ سکتے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ن لیگ سب کو فون کر کے کہہ رہی ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے لیکن جب ہم نے ن لیگ سے سوال کیا تو وہ صفائیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے کہہ رہی ہے کہ بات بن گئی ہے لیکن ہمارے انکشافات سے ان کی چیخ و پکار شروع ہو گئی ہے اور حزب اختلاف کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آ گیا کے مصداق ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close