واپس آجائیں آپ کی ضرورت ہے ،مریم نواز کا والد کیلئے پیغام

لاہور(پی این آئی)(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے والد نواز شریف کی یاد سے متعلق تیار کیے گئے ٹرک آرٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک آرٹ کو شیئر کرتے ہوئے سرائیکی گانے کے لفظوں کو بطور کیپشن درج کرتے ہوئے والد کو پیغام دیا۔تصویر میں ٹرک آرٹ پر نواز شریف زندہ باد کے نعروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ٹرک پر بنائے گئے آرٹ میں سرائیکی گانا ’پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ درج ہے۔

مریم نواز نے اسی گانے کوٹوئٹ میں بھی درج کیا جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔یاد رہے کہ گانے میں گلوکار طاہر نیئر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے ، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی جانب سے ایک رکشے کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر شہری نے لکھا تھا کہ نواز شریف کی یاد آتی ہے ہمیں پرانا پاکستان چاہیے ‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close