انا للّٰہ وانا الیہ راجعون خیبر پختونخوا سے شو بز انڈسٹری کے بڑے اداکار کا انتقال

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ والد نے جنازے کے حوالے سے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ رشید ناز کی نماز جنازہ فقیرآباد عیدگاہ میں آج سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔۔۔۔۔

رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close