بھتیجی کی شادی میں فائرنگ، پولیس اہلکار اور اس بھائی مارے گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق لاہور نصیر آباد میں شادی کے تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ سے پولیس اہلکار ماجد اور اُس کا بھائی صفدر جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار ماجد کی بھتیجی کی شادی کی تقریب تھا اور اُس کا ایک عزیز ہوائی فائرنگ کررہا تھا،

جس کی زد میں دونوں بھائی آگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close