صرف دو دن باقی، کن کن شہروں میں بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔محکمہ موسمیا ت کے مطابق 2 روزہ سپیل منگل کو پنجاب پہنچے گا ، شمال مغربی ہواؤں اور نمی کے ساتھ آنے والا سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں برسائے گا ، 18 جنوری کو داخل ہونے والا سسٹم 2 روز پنجاب میں بارشیں برسائے گا جبکہ شمالی علاقہ میں برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں محکمہ سیاحت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اوربدھ کے درمیان کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش اوربرفباری جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close