اگلا الیکشن نہیں لڑوں گا، پرویز خٹک کی دھمکی،سینئر صحافی نے پی ٹی آئی میں ہونیوالے اختلافات پر اندر کی خبر دے دی

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل انتہائی غصے میں تھے میری ان سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات بھی ہوئی اور اس وقت وہاں پر دیگر ایم این ایز بھی تشریف فرما تھے ۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہمیں کوئی ووٹ دے گا اور نہ میں کسی کو ووٹ دوں گا،صاف اعلان کر رہا ہوں۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے

وزراء پر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی تباہی کی شکار ہے اور ایسے حالات رہے تو خیبر پختونخواہ سے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی اور میں الیکشن نہیں لڑوں گا اور اگر اس کے باوجود اگر عمران خان پھر وزیراعظم بن جاتے ہیں تو ان کی ٹیم کا حصہ نہیں بنوں گا ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں نعرلگایاکہ قدم بڑھائو پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں میاں

جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پر ویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close