’’میں اب بھی یہیں ہوں ، ایمریٹس اے 380پر سفر کریں اور دبئی ایکسپو پہنچ جائیں ‘‘ایمریٹس ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس ایک مرتبہ پھر برج خلیفہ کی چوٹی پر جا پہنچی

اسلام آباد (پی این آئی)ایمرٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ایک مرتبہ پھر برج خلیفہ کی چوٹی پر جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے مسافروں کو راغب کرنے حیرت انگیز اشتہار تیار کیا گیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔خلیج اردو کی رپورٹ کے مطابق ایمرٹس ائیرلائن کی ائیرہوسٹس ایک مرتبہ پھر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر جا پہنچی اور دنیا بھر کے شہریوں کو ایمرٹس ائیرلائن کے

ذریعے سفر کر کے دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کی دعوت دی۔ائیرہوسٹس نے برج خلیفہ کی چوٹی پر کھڑے ہو کر پلے کارڈ تھام رکھے تھے، جن پر درج کیا گیا کہ “”میں اب بھی یہیں موجود ہوں، ایمرٹس اے 380 پر سفر کریں اور دبئی ایکسپو پہنچ جائیں”۔ائیرہوسٹس جب برج خلیفہ کی چوٹی پر موجود تھی، عین اسی وقت دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ اے 380 بھی قریب سے گزرا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں ایمرٹس کی اسی ائیرہوسٹس نے برج خلیفہ کی ہی چوٹی پر چڑھ کر

مسافروں کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ متحدہ عرب امارات کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close