کورونا کا پھیلاؤ، شادی ہالز کی پھر شامت آ گئی، تعلیمی نظام بھی پھر خطرے میں پڑ گیا

کراچی (پی این آئی) کورونا کے ایک بار پھر بڑہتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر سندھ کومت نےکراچی میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیزمزید سخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق اجلاس میں شادی ہالز میں کورونا ایس او پیز مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ شادی ہالز میں ہزار سے زائد مہمانوں کے داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بازار، ہوٹلوں اور شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی پر عمل کروایا جائے۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کردیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close