شاہ رخ جتوئی کی ہسپتال میں عیاشیاں، جیل سپرنٹنڈنٹ کو عبرت کی مثال بنادیا گیا

کراچی (پی این آئی) قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں علاج کے نام پر گھر جیسا ماحول فراہم کرنے والے کراچی جیل کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو عبرت کی مثال بناتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بااثر قیدیوں کو جیلوں کے بجائے ہسپتالوں میں رکھنے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد کراچی کے جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کردیا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جیو نیوز نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کا بھانڈا پھوڑا تھا جس کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی ایک فہرست نکلتی چلی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close