پاکستان کے نئے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کس یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے نئے چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نےکس عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ، اس حوالے سے جنگ گروپ کے سینئر صحافی صابر شاہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کے نئے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطا بندیال ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بننے والے کیمبرج یونیورسٹی کے چوتھے سابق طالب علم ہوں گے۔وہ 2 فروری 2022 (2-2-22) کو 63 سال، چار ماہ اور 16 دن کی عمر میں ایک سال، چھ ماہ اور 25 دن کے لیے 16 ستمبر 2023 تک حلف اٹھائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس عمر عطاء بندیال سے پہلے پہلے ان کے پیشرو، جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کی، ان میں پاکستان کے پہلے چیف جسٹس میاں عبد الرشید (1889-1981) جنہوں نے 109 سال قبل 1912 میں گریجویشن کیا۔پاکستان کے چوتھے چیف جسٹس ایلون رابرٹ کارنیلیس (1903-1991) جنہوں نے 94 سال قبل 1926 میں مغربی قانون پر بنیادی مقالے کے ساتھ قانون اور انصاف میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی تھیاور 26ویں چیف جسٹس، آصف سعید کھوسہ (پیدائش 1954) جنہوں نے 1422 میں قائم لندن کے لنکنز ان میں 1979 میں بار بلائے جانے سے پہلے پبلک انٹرنیشنل لاء میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کی، شامل ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close