اسلام آباد(پی این آئی) ریگل آٹوموبلز انڈسٹریز لمیٹڈ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے پاکستان میں تیار کی جانیوالی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں امپورٹ ہونیوالی گاڑیوں سے کہیں کم ہوں گی۔ ریگل آٹوموبلز کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہونے کی تیاری کر لی ہے تاکہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا پیداواری یونٹ قائم کرنے کے لیے درکار رقم حاصل کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے حصص کی فروخت سے 80کروڑ روپے حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ابتدائی طور پر اڑھائی کروڑ حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان کی فی حصص قیمت متوقع طور پر 32روپے رکھی جائے گی۔اس معاملے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سکیورٹیز بروکریج، انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ ریسرچ فرم عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل)کو ہائر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریگل آٹو موبلز انڈسٹریز لمیٹڈ کا قیام 2016ءمیں عمل میں آیا تھا اور یہ اب سات مختلف ماڈلز کی گاڑیاں تیار کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں