اِن ہائو س تبدیلی، اگلے وزیراعظم شاہ محمود قریشی ہوں گے یا پرویز خٹک؟ وزیر خارجہ کا ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) اِن ہائو س تبدیلی، اگلے وزیراعظم شاہ محمود قریشی ہوں گے یا پرویز خٹک؟ وزیر خارجہ کا ردِ عمل آگیا۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اِن ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کردیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے موقع پر صحافی نے شاہ محمود سے سوال کیا کہ ان ہاوس تبدیلی آئی تووزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے یاپرویزخٹک؟

اس پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی اور عمران خان پر ایوان کا اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کردی،آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close