نوشہرو فیروز (پی این آئی) ابراہیم شاہ کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی گرین لائن ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی اور ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور خیبر میل کو پڈعیدن ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن کو پیش آنے والے حادثے کے باعث اپ ٹریک کو ٹرینوں کے لیے بند کر دیا گیا اور روہڑی سے ریلیف ٹرین طلب کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ ٹرین کی آخر کی 2 بوگیاں الگ کر کے گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے تاہم اپ ٹریک تاحال بند ہے۔ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ گرین لائن ٹرین کی ایک اکانومی بوگی اور پاورپلانٹ بوگی پٹری سے اتری، گرین لائن کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے۔شعیب عادل کا کہنا ہے کہ مسافروں کو گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا گیا، امدادی کرین روہڑی سے حادثے کے مقام کر دی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے، ڈاؤن ٹریک سے تمام اپ ڈاؤن ٹرینوں کو گزارا جا رہا ہے، ریلیف آپریشن جلد مکمل کرکے اپ ٹریک کو بھی بحال کر دیا جائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں