مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

تاریخی جملہ بولتا ہوں چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ تاریخی جملہ بولنا چاہتے ہیں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال،عمران خان جائے تو حرام، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جا چکے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے۔وزیر داخلہ

الزام عائد کیا ہےکہ شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close