کراچی والے خبردار، ہوشیار، اتوار کو ایمبولینس کے سوا کوئی گاڑی سڑک پر نہیں آنے دی جائے گی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے شہری ہوشیار اور ہو جائیں خبردار کہ نئے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں نے اتوار کو شہر کی سب سے اہم سڑک شاہراہِ فیصل کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا پندرہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اتوار کو شارع فیصل پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان کرتے ہوئے بانہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران شارع فیصل پر ایمبولینس کے سوا کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ دوسری جانب بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close