ایک اور بھیدی لنکا ڈھانے کیلئے تیار ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے تحریک انصاف میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنما کی فہرست بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے احمد جوادنے کہا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈکی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اورپھر موت تک لے جاتے ہیں، بنی گالا سوتا رہا اور

عوام سردی سے مرتے گئے۔انہوںنے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا۔ احمد جواد نے کہاکہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں، ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا، ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close